ھفتہ, 20 اپریل 2024


بلوچستان ہائیکورٹ نے ترک اساتذہ کے حق میں فیصلہ سنادیا

 

ایمزٹی وی(تعلیم) بلوچستان ہائیکورٹ نے ترک اساتذہ کی ملک بدری کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ترک اساتذہ کو ملک بدر نہ کرنے کا حکم دیدیا ہے اور کیس کی سماعت دسمبر کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل بنچ نے ترک اساتذہ کی ملک بدری کے خلاف اہلخانہ اور ترک اساتذہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے ترک اساتذہ کی ملک بدری کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ترک اساتذہ کو ملک بدر نہ کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

عدالت نے ترک اساتذہ کی ملک بدری سے متعلق وزارت داخلہ کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے اور آئندہ سماعت پر عدالت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے جبکہ کیس کی سماعت دسمبر کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment