Print this page

رجسٹریشن فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

 

ایمز ٹی وی(تعلیم /کراچی) جامعہ کراچی کے قائم مقام رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹرنبیل احمد زبیری کے مطابق جامعہ کراچی میں سمسٹر سسٹم کے تحت باقاعدہ (ریگولر ) طلباء وطالبات کے’’سالانہ جلسہ تقسیم اسناد‘‘میں شرکت کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 26 جنوری 2017ء تک توسیع کردی گئی ہے ۔

رجسٹریشن کے مخصوص فارم300/= روپے کے عوض نیشنل بینک آف پاکستان کے کائونٹرواقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ باقاعدہ پرُ شدہ رجسٹریشن فارم اور ڈگری فارم فیس کے ساتھ 10بجے صبح تادوپہر ایک بجے تک (جمعہ 12بجے تک) ’’کانووکیشن کیمپ آفس‘‘ واقع سلور جوبلی گیٹ پر جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

سالانہ جلسہ تقسیم اسناد میں ان امیدواروں کو ڈگریاں عطا کی جائیں گی جنہوں نے بیچلرز(آنرز) ،بی ایس ، ماسٹرز، فارم ڈی اور ایم فارم کا امتحان سال2015ء میں پاس کرلیا ہے اور وہ طلباء جن کی ایم ایس، ایم ڈی ،ایم فل ،پی ایچ ڈی،ڈی لٹ اور ڈی ایس سی کی ڈگری 2015 ء اور اس کے بعد منظور ہوچکی ہیں وہ بھی اس کانوکیشن میں شرکت کے اہل ہوں گے۔

علاوہ ازیں یونیورسٹی کے مختلف کلیہ جات کے پوزیشن ہولڈرز کو گولڈ میڈل (جہاں جہاں دستیاب ہیں) بھی دیئے جائینگے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

comments789