جمعہ, 19 اپریل 2024


کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سے طلبہ و اساتذہ کی ملاقات

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ راولپنڈی )راولپنڈی، اسلام آباد اور لسبیلہ کے تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و اساتذہ کے وفد نے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق طلبہ و اساتذہ کے وفد کو پاک فوج کی جانب سے سی پیک اور گوادر پورٹس کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ بریفنگ کے دوران لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے طلبہ و اساتذہ کے سوالوں کے جوابات بھی دیے ۔ اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ کی جانب سے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا اور انہوں نے وفد کے ہمراہ امن واک بھی کی

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment