جمعرات, 25 اپریل 2024


قائم مقام وائس چانسلر مقرر کرنے کی سمری گورنر ہاؤس کو ارسال

 

یمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) جامعہ این ای ڈی میں مستقل وائس چانسلر مقرر کرنے اور داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی اور جامعہ قانون میں قائم مقام وائس چانسلر مقرر کرنے کی سمری وزیر اعلیٰ ہاؤس نے گورنر ہاؤس کو ارسال کردی ہے ۔ جامعہ این ای ڈی میں چار سال کے لئے ڈاکٹر سروش لودھی کو وائس چانسلر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ جب کہ دائود انجینئرنگ یونیورسٹی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو لاء یونیورسٹی میں قائم مقام وائس چانسلر کا تقرر گورنر پر چھوڑ دیا گیا ہے، سمری میں کہا گیا ہے دائود انجینئرنگ یونیورسٹی اورشہید ذوالفقار علی بھٹو لاء یونیورسٹی میں یا تو سبکدوش وائس چانسلر کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کردیا جائے یا پھر پرووائس چانسلر سینئر ڈین کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کردیا جائے۔

ذرائع کے مطابق پرنسپل سیکرٹری صالح فاروقی کی اسلام آباد روانگی کے باعث تینوں جامعات میں وائس چانسلر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا تاہم بدھ 22مارچ کو نوٹیفکیشن جاری ہونے کا قوی امکان ہے ۔ یاد رہے کہ جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد افضل کی چار سالہ مدت17مارچ کو، دائود یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کی18مارچ کو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو لاء یونیورسٹی کے وائس چانسلر جسٹس (ر) قاضی خالد کی مدت19مارچ کو مکمل ہو گئی تھی لیکن گورنر ہائوس اور وزیراعلیٰ ہائوس کی جانب سے تینوں جامعات میں قائم مقام وائس چانسلر تک کی تعیناتی 21مارچ تک نہیں کی گئی اور تینوں جامعات پیر اور منگل کو بغیر وائس چانسلرز کے کام کرتی رہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment