Print this page

بہاﺅالدین زکریا یونیورسٹی میں منشیات فروش گرفتار

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ملتان)ملتان کی بہاؤ الدین زکریایونیورسٹی میں منشیات بیچنے والا شخص گرفتارکرلیا گیا جس سے چرس اورشراب برآمدہوئی،پولیس کے مطابق ہاسٹل میں مقیم طالبہ بھی منشیات سپلائی میں ملوث ہے۔
 
میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی میں سیکوریٹی گارڈ نے منشیات سپلائی کرنے والے ایک شخص کو پکڑ کرپولیس کے حوالے کیا،جس سے شراب اور چرس برآمد ہوئی ہے۔
 

بہاﺅالدین زکریا یونیورسٹی سے منشیات فروش گرفتار by aimstv_tv 
 
پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کی تفتیش پر ملزم نے گرلز ہاسٹل میں مقیم ایک طالبہ کا نام لیا اور بتایا کہ منشیات سپلائی میں وہ بھی ملوث ہے۔پولیس نے طالبہ سے تفتیش شروع کردی ہے ٗ گرفتار شخص طلحہ اور طالبہ نے شیرازنامی شخص کا نام لیا ہے، جو ان سے منشیات سپلائی کراتا ہے۔
دوسری جانب یونیورسٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ بھی منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کو کا پتہ لگانے میں مصروف ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جلد از جلد زکریا یونیورسٹی میں منشیات فروخت کرنے والے طالبعلموں کو گرفتار کرلیا جائیگا۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

comments2