بدھ, 24 اپریل 2024


میٹرک ضمنی امتحانات کے ایڈمٹ کارڈ آج سے جاری ہونگے

 

ایمزٹی وی(کراچی) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے تحت 11نومبرسے شروع ہونے والے ضمنی امتحانات کے ایڈمٹ کارڈ اور ڈیٹ شیٹ آج سے جاری کئے جائیں گے۔
 
چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہے کہ اسکولوں کے سربراہان اپنے شناختی کارڈ کی کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ میٹرک بورڈ کے کانفرنس ہال پہلی منزل سے صبح10سے شام 5 بجے تک حاصل کر سکتے ہیں۔
جبکہ پرائیویٹ طلبہ وطالبات کے ایڈمٹ کارڈ ان کے رہائشی پتوںپر ارسال کر دیئے گئے ہیں نہ ملنے کی صورت میں6نومبرکوفیس چالان کی سلپ اور گزشتہ ایڈمٹ کارڈ کی کاپی کے ہمراہ بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن بلاک Aکمرہ نمبر5سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment