جمعہ, 19 اپریل 2024


جامعہ کراچی سے الحاق شدہ کالجز میں داخلے برائے سال کے شیڈول کا اعلان

 

ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم)جامعہ کراچی کے رجسٹرار ڈاکٹر منور رشید کے اعلامیے کے مطابق جامعہ کراچی سے الحاق شدہ کالجز میں داخلے برائے سال کے شیڈول کا اعلان کردیا گیاہے۔
بی اے (پاس)،بی ایس سی (پاس) اور بی کام (پاس) سال اول اوردوئم کیلئے داخلہ فارم 08جنوری تا26جنوری تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ500/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ 16 فروری 2018 ء اور 1000/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ 05 مارچ 2018 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔
انرولمنٹ فارم اور فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 فروری 2018 ء ہے جبکہ 800/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ 15 مار چ2018 ء ہے۔کلاسز کا آغاز 23 جنوری 2018 ء سے ہوگا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment