جمعہ, 19 اپریل 2024


سیاسی قبضے کی کوشش

 

ایمز ٹی وی (لاہور/تعلیم) پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ طالبات نے مختلف ڈپارٹمنٹ میں یونیورسٹی کی زمین پر سیاسی قبضہ کرنے کی کوشش کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔طلبہ و طالبات نے ہا تھو ں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی زمین کو طلبہ و طالبات کی فلاح کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے نا کہ مختلف سیاسی پارٹیاں اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے طلبہ و طالبات کے حقوق کی بھینٹ چڑھاتے رہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیر ہائر ایجوکیشن نے یونیورسٹی کے اندر آکر اعلان کیا تھا کہ طلبہ و طالبات کے لیے نئے ہاسٹل تعمیر کیے جائیں گے مگر تا ھال اس پر کوئی عمل در آمد نہیں کیا گیا۔ برعکس یونیورسٹی کی زمین کو ذاتی مفادات کی نظر کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر اسامہ اعجاز ناظم اسلامی جمیعت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ ہم نئے اانے والے وائس چانسلر ڈاکٹر زکریا ذاکر کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ان سے امید رکھتے ہیں کہ وہ اپنی صلاحیتیں طلبہ وطالبات کے بہترین مستقبل کے لیے وقف کریں گے اور ہم یہ بھی ان سے امید کرتے ہیں کہ وہ یونیورسٹی کی زمین کو کسی کی سیاست کی نظر نہیں کریں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment