Print this page

جامعہ کراچی نے ایم بی بی ایس کے نتائج کا اعلان کردیا

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)جامعہ کراچی کے قائم مقام ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے مطابق ایم بی بی ایس تھرڈ اور فورتھ پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2017 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیا ہے۔
نتائج کے مطابق ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل کے امتحانات میں 146 طلبہ شریک ہوئے،119 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 27 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 81.51 فیصدرہا۔ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل کے امتحانات میں 152 طلبہ شریک ہوئے،117 طلبہ کو کامیاب جبکہ 35 طلبہ کو ناکام قراردیاگیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 76.97 فیصدرہا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں