ھفتہ, 20 اپریل 2024


جامعہ کراچی کا سالانہ جلسہ تقسیم اسناد منعقد

ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم)جامعہ کراچی کا سالانہ جلسہ تقسیم اسناد برائے 2017 ء 27 جنوری 2018 ء کو منعقدہوگا۔
اس سلسلے میں طلبہ کودعوت نامے سلورجوبلی گیٹ نمبر 01 کے بجائے کانووکیشن کیمپ آفس واقع جمنازیم ہال نزد یوبی ایل بینک سے فراہم کئے جائیں گے ۔کانووکیشن کیمپ آفس 24 جنوری2018 ء کو صبح 10:00 تادوپہر 3:00 بجے تک کھلا رہے گا۔
جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کے اہل امیدوار اصل شناختی کارڈ اور اصل رسید دکھا کر اپنے دعوت نامے حاصل کرسکتے ہیں۔علاوہ ازیں جلسہ تقسیم اسناد برائے 2017 ء میں شرکت کے لئے تعلیمی لباس(Academic Costume ) کے لئے مذکورہ کیمپ آفس سے منسلک ٹیلر کے کائونٹرسے رجوع کیا جاسکتاہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment