ھفتہ, 20 اپریل 2024


جامعہ کراچی، طلبا و طالبات کو ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تفویض

 

ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمداجمل خان کی صدارت میں منعقدہ مجلس برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے حالیہ اجلاس میں14طلبا وطالبات کو پی ایچ ڈی جبکہ 5طلباوطالبات کو ایم فل کی ڈگریاں تفویض کی گئیں۔
پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ میں حفصہ ستار (بائیوٹیکنالوجیKIBGE ) ،محمد اسد خان تنولی (کیمسٹری)، انجم نواب (فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی)،سید مظفر حسین (اسلامک لرننگ)، سعدیہ خلیل (مائیکروبائیولوجی) ، سکینہ فاطمہ ،شیخ عبدالخالق،ثناء غیاث (فارماسیوٹیکس)، مہرالنساء (فزیالوجی)،نسیم عمر (پولیٹیکل سائنس)،مظاہر علی (اُردو)،نازیہ ارشد (زولوجی)،محمد عارف راجپوت (لاء)،محمد حامد(اسلامک لرننگ)جبکہ ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے والوں سلمیٰ نصرت (اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر)، رابیل (کیمسٹری)، ثاقب حسن (کیمسٹری ایچ ای جے)، امبر شیخ (میتھمیٹکس) اور ایم سلیمان امتیاز(فارماسیوٹیکس) شامل ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment