جمعہ, 19 اپریل 2024


42 سال میں جامعہ کراچی کی سینیٹ کے صرف 20اجلاس

 

ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم)جامعہ کراچی کے قیام سے لے کر اب تک 42 سال میں جامعہ کراچی کی سینیٹ کے صرف 20اجلاس ہو پائے ہیں۔ 1974کے ایکٹ کے بعد سینیٹ کا پہلا اجلاس 15فروری 1975ء میں ہوا تھا اس وقت جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمود حسین تھے جبکہ 20واں اور آخری اجلاس 20مارچ 2014کو ڈاکٹر محمد قیصر کے دور م یںہوا موجود وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل کی چار سالہ مدت میں سے ایک سال پورا ہو گیا ہے تاہم وہ تاحال سینیٹ کا اجلاس منعقد نہیں کر پائے ہیں 1974کے ایکٹ کےمطابق سال میں دو مرتبہ سینیٹ کا اجلاس ہونا ضروری ہے مگر تاحال کوئی بھی وائس چانسلر ایکٹ کے مطابق ہر سال اجلاس منعقد نہیں کر پایا ہے۔ سابق وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر اپنے 5سالہ دور میں صرف دو اجلاس سینیٹ کے کرپائے ۔
سابق وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کے 8سالہ دورمیں سینیٹ کے صرف 3 اجلاس ہو پائے۔ پروفیسر ڈاکٹر ظفر سید نعیمی کے اپنے چار سال کے دور میں صرف ایک اجلاس منعقد کرا پائے سابق وائس چانسلر ظفرایم زیدی کے 3سالہ دورمیں صرف ایک ہی سینیٹ کا اجلاس ہوا ڈاکٹر حفیظ اے پاشا جو ایک سال جامعہ کراچی کے وائس چانسلر رہے مگر عام طورپر ایک ہی دن کام کیا ان کے دور میں سینیٹ کا کوئی اجلاس نہیں ہوا ڈاکٹر عبدالوہاب کے دور میں سینیٹ کے دواجلاس ہوئے جبکہ ڈاکٹر اتفاق علی کے دور میں دو اجلاس ہوئے ڈاکٹر منظور الدین کے چار سالہ دورمیں دو اجلاس ہوئے جبکہ ڈاکٹر جمیل جالبی کے دور میں ایک بھی سینیٹ کا اجلاس نہیں ہوا۔ جامعہ کراچی کے ایکٹ کے مطابق سینیٹ جامعہ کراچی کی سب سے اعلیٰ اختیاراتی باڈی ہے جو جامعہ کراچی کے بجٹ اور تمام مالی معاملات کی منظوری کے ساتھ اہم معاملات کی بھی منظوری دیتی ہے۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment