بدھ, 24 اپریل 2024


میڈیکل کالج کی طالبہ کا قاتل پکڑا گیا

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کوہاٹ)میڈیکل کالج کی طالبہ کے قتل کیس میں پولیس نے مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کے بھائی کو حراست میں لے لیا جس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
واضح رہے کہ مجاہد آفریدی نے عاصمہ رانی کو 3 روز قبل رشتے کے تنازع پر قتل کردیا تھااور ملزم واردات کے بعد سعودی عرب فرار ہو گیا تھاجبکہ مقتولہ کے اہلخانہ نے کیس میں ملزم کے بھائی صادق گل آفریدی کو بھی نامزد کیا تھاجس کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے،پولیس کا کہناہے کہ ملزم مجاہد آفریدی کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں،جس کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر لیا جائے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment