جمعہ, 19 اپریل 2024


جامعہ کراچی میں سالانہ میلاد النبیﷺ کا اہتمام کیا جائے گا

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)انجمن محبا ن رسو ل ﷺ جا معہ کر اچی کے سر پر ست اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر مجیداللہ قادری نے کہا کہ انجمن محبا ن رسو ل ﷺ جا معہ کر اچی کے زیر اہتمام سالانہ میلا د النبی ﷺ کانفرنس بدھ 7؍فر وری صبح 10بجے ایڈ من بلا ک پارکنگ گراؤنڈ جامعہ کر اچی میں وائس چانسلر جامعہ کر اچی پر وفیسر محمد اجمل خان کی زیر صدارت منعقد ہو گی ۔
کانفرنس میں برطانیہ کے ریسرچ اسلامی اسکالر الشیخ ثاقب اقبال شامی خصوصی خطا ب کرینگے جبکہ مہمانان میں صاحبز ادہ سید وجاہت رسو ل قادری ،پر وفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری ،ڈاکٹرحاجی محمد حنیف طیب ، ملک محمد بوستان ، سردار یاسین ملک ، حاجی رفیق پر دیسی ،صاحبز ادہ مسرور احمدنقشبندی ،پر و فیسر دلاور خان نو ری ہو نگے ۔روحانی اسکالرمولانا محمد بشیر فا روق خصو صی دعا ،قاری مبیس احد نعیمی تلاوت ،ذوالفقار علی حسینی و دیگر نعت رسو ل مقبو لﷺ پیش کر ینگے۔
ان خیالات کا اظہا ر انہو ں نے کر اچی پر یس کلب میں پر یس کانفر نس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پرانجمن محبا ن رسو ل ﷺ جا معہ کر اچی کے صد ر ڈاکٹر صادق علی خان ، وجاہت مشتا ق،پر وفیسر طاہر خان،قاضی نورالاسلام شمس،فہیم ایڈوکیٹ ، زاہد ستی ، منصو ر حسن خان ، ، افضل حسین نقشبندی، محمد احمد صدیقی اشر فی دیگر بھی موجود تھے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment