جمعہ, 19 اپریل 2024


نوجوانوں کو اپنی تعلیم و تربیت کی بنیادپرپر اپنا کاروبار کرنے کی طرف بھی سوچنا چاہئے

 

ایمزٹی وی (تعلیم/کراچی)سندھ ہائرایجوکشن کمیشن کےتعاون سے بزنس، اکنامکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موضوع پر سندھ یونیورسٹی کے محترمہ بینظیر بھٹوشہید کمیس میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں شیخ الجامعہ سندھ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو صرف ملازمتوں پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی تعلیم و قابلیت کی بنیاد پر اپنا کاروبار کرنے کی طرف بھی سوچنا چاہئے۔
اس موقع پر سندھ یوینورسٹی محترمہ شہید بینظیر بھٹو کیمپس دادو کے پرووائس چانسلر اور کانفرنس کے میزبان پروفیسر ڈاکٹر انور علی شاہ جی سید نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد نوجوانوں کو کاروبار، معیشت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے آگاہ کرنا اور ان کے آگے بڑھنے کی راہ ہموار کرنا ہے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جرمنی سے آئے ہوئے ماہر ڈاکٹر فریڈرک کرسٹین بومر نے کہا کہ کاروبار کے حوالے سے دنیا میں کئی مواقع ہیں، صرف اپنا ذہن بنانے اور تھوڑی سی کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment