جمعرات, 18 اپریل 2024


سندھ مدرستہ الاسلام اسکول اور کالج نے معیاری تعلیم کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کیا ہے

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)گورنر سندھ اور سرکاری جامعات کے چانسلر محمد زبیر سے سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر محمد علی شیخ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی اور انہیں یونیورسٹی میں جاری پروگرامز ، مستقبل کے منصوبوں ، ایجوکیشن سٹی میں ملیر کیمپس کی تعمیر اور دیگر معاملات پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی نے مختصر عرصہ کے دوران نمایاں ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بابائے قوم کی مادرعلمی ہونے کے ناطے یہ ادارہ تمام پاکستانیوں کے لئے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سندھ مدرستہ الاسلام اسکول اور کالج نے معیاری تعلیم کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کیا ہے اور یونیورسٹی بننے کے بعد سے یہ ادارہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں نمایاں کاوشیں کر رہا ہے۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment