بدھ, 24 اپریل 2024


ترقی کےلئے انٹرپنیور شپ پروگرام کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی

 

ایمزٹی وی (لاہور) صوبائی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن پنجاب سید رضا علی گیلانی نے کہا ہے کہ ہمیں طلباءطالبات کی ایسی سوچ کو پروان چڑھانا ہے جس سے وہ نو کریاں حاصل کرنے والے بننے کی بجائے نوکریاں بانٹنے والے بننے کےلئے کوشش کریں ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بہتری کےلئے پنجاب یونیورسٹی کورول ماڈل بنانے اور اسے کیو ایس رینکنگ میں دنیا کی پہلی پانچ سو یونیورسیٹوں میں لانے کےلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی ہیلے کالج آف کامرس کے زیر اہتمام ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، سمیڈا اور ویمن چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے منعقدہ دوسرے ’آل پاکستان انٹر پنیورشپ گالا‘سے کیا۔ تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک آف پاکستان قاسم نواز ،چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین ، وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر، چیئرمین میر خلیل الرحمان میموریل سوسائٹی واصف ناگی، صدر لاہورویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فلاحت عمران ، صنعتکار، فنکار ، فیکلٹی ممبران اور طلباﺅطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اپنے خطاب میں سید رضا علی گیلانی نے کہاکہ اننٹر پنیورشپ کی ترقی کےلئے نوجوان انٹر پنیورز کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیمی ترقی ، نئے آئیڈیاز کے فروغ اور رٹہ سسٹم کے خاتمے کےلئے جدید نظام مرتب کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہر شعبہ ہائے زندگی میں پر خواتین کی شمولیت ملک کی ترقی کےلئے خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں لوگ اعلیٰ تعلیم سے بہرہ مند نہ بھی ہوں تب بھی اپنے ہنر سے مخلص رہتے ہوئے ملکی ترقی کا سبب بنتے ہیں انہوں نے کہا اگر محنت ، لگن ، ایمانداری اورجذبہ حب الوطنی سے کام کیا جائے تودنیا کا کوئی بھی ملک پاکستان کا مقابلہ نہیں کر سکتا تقریب میں ملک بھر کی یونیورسٹیوں سے بڑی تعداد میں طلباءطالبات کی جانب سے 144سٹالز لگا کر بزنس آئیڈیاز عملی صورت میں پیش کئے گئے بعد ازاں بہترین سٹالز کے حقداروں میں نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment