Print this page

پنجاب یونیورسٹی میں ایم ایم جی 2018 بین الاقوامی کانفرنس آج ہوگی

 

ایمز ٹی وی(لاہور ) پنجاب یونیورسٹی شعبہ مائیکرو بائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس کے زیر اہتمام شعبہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز سپریئریونیورسٹی لاہور کے اشتراک سے ’ایم ایم جی 2018ء‘ کے عنوان سے تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس سلسلے کی افتتاحی تقریب صبح 9 بجے پنجاب یونیورسٹی لاءکالج کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی جس کی صدارت وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر جبکہ صدر این اے ایس آئی سی پروفیسر ڈاکٹر عطاءالرحمان بطور چیف گیسٹ شریک ہوں گے۔ کانفرنس میں بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سائنسدان، محققین اور Vice سکالرز شرکت کریں گے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں