منگل, 23 اپریل 2024


اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں نئی بھرتیوں پر حکم امتناعی جاری کر دیا

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کی بجائے نئی بھرتیاں کرنے کے خلاف دائر درخواست پروفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں نئی بھرتیوں پر حکم امتناعی جاری کر دیا ہے۔پیر کو عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کیس کی سماعت کی تو اس موقع پر درخواست گزاروں کی جانب سے حافظ عرفات ایڈوکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ سالوں سے کام کرنے والے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کی بجائے نئی بھرتی کا اشتہار دیا گیا ہے،عدالت میں ریگولرائیزیشن سے متعلق کیسز زیر التواءہیں، نئی بھرتیوں کا اشتہار دینا نیک نیتی نہیں،وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچ سو سے زائد خالی پوسٹوں پر بھرتی کا اشتہار دیا ہے۔عدالت نے بھرتیوں کے خلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت فروری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment