بدھ, 24 اپریل 2024


اقراءیونیورسٹی کے زیر اہتمام جاب فیئرآج ہوگا،وزیراعلیٰ مہمانِ خصوصی ہونگے

 

ایمز ٹی وی(کراچی) اقراءیونیورسٹی کے زیر اہتمام جاب فیئر اور طلبہ کے لئے بزنس سٹارٹ اپس ایکسپو کا انعقادآج بروز منگل 13فروری،2018 کو اقراءیونیورسٹی کے مین کیمپس میں دوپہر 12 بجے ہوگا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ مہمانِ خصوصی ہونگے جبکہ صدر آزاد ریاست جموں وکشمیر سردارمسعود خان مہمانِ اعزازی ہونگے۔
سربراہ کارپوریٹ افیئرز اور پلیسمنٹ مفرح ملک نے پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جاب فیئرمیں تقریباً 300کمپنیزاور ادارے شریک ہونگے۔شریک کمپنیز اقرا یونیورسٹی کے مختلف شعبوں بشمول بزنس ایڈمنسٹریشن،کمپیوٹر سائنس، انجینئرنگ،میڈیا سائنسز،فیشن ڈیزائن اور ایجوکیشن سے تعلق رکھنے والے طلبہ سے انٹرویو کرینگی اور انکو ملازمت بھی پیش کریںگی۔ واضح رہے کہ شریک کمپنیز کی جانب سے طلبہ کو 2000سے زائد اسامیوں پر ملازمتیں پیش کی جائیں گی۔ اقراءیونیورسٹی کے وائس چانسلرو صدر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی کے مطابق مذکورہ جاب فیئر کا مقصد جامعات اور کارپوریٹ انڈسٹریز کے مابین وسیع تر اشتراک اور تعلقات کو فروغ دیناہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment