جمعرات, 25 اپریل 2024


برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنےوالوں کےلیےزبردست خوشخبری

ایمز ٹی وی: (لندن)برطانیہ کے غیرملکی طلباءکے لئے خوشخبری یہ ہےکہ طلباءکےلئےنئی ویزا پالیسی بنادی گئی۔ اب طلباءتعلیم مکمل ہوتے ہی ورک ویزا بھی حاصل کرسکیں گے۔برطانیہ کے لیے اسٹوڈنٹس ویزا اپلائی کریں اور ڈگری مکمل ہونے پراسکلڈ ورک ویزا حاصل کرلیں۔برطانیہ کی نئی ویزا پالیسی کے تحت طلبہ اب پڑھائی ختم ہوتے ہی برطانیہ میں رہتے ہوئے اسکلڈ ورک ویزے کے لیے رجوع کرسکتے ہیں۔طلبہ اپنی گریجویشن ڈگری کے حصول کے بعد بارہ سے چوبیس ماہ تک جاب کرسکیں گے۔امیگریشن ماہرین کے مطابق یورپی یونین سے نکلنے کے بعد برطانیہ میں نوکریوں کا حصول نسبتا آسان ہوگیا ہے جس سے پاکستانی طلبہ فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔نئی ویزا پالیسی کو جنوری کے دوسرے ہفتے میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment