Print this page

شدید برفباری سے زندگی متاثر،اسکولوں میں چھٹیاں دیدی گئی

ایمز ٹی وی:(ایران)خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق ایران میں شدید برف باری کے باعث دو ایئرپورٹس پر پروازیں معطل جب کہ اسکولوں میں چھٹیاں دے دی گئی ہیں۔تہران ایران کے دارالحکومت تہران میں موسم سرما کی پہلی شدید برف باری کے بعد دو ائرپورٹس پر تمام پروازیں ایرانی میڈیا کے مطابق دارالحکومت میں ہونے والی شدید برف باری کے بعد مشہد اور تہران کے درمیان چلنے والی ریل سروس بھی معطل ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق شدید برف باری کے بعد ٹریفک کے نظام میں بھی خلل پڑا ہے، جب کہ کئی علاقوں میں درخت گرنے سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران میں رات سے جاری برفباری کے بعد درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے جانے کا امکان ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں