ھفتہ, 20 اپریل 2024


ہائیکورٹ کا پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے اعتراضات کے حق میں فیصلہ

ایمز ٹی وی:(اسلام آباد)پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے بانی و مرکزی صدر ڈاکٹرمحمدافضل بابر نے کہا ہے کہ دوسال سے زیرسماعت رٹ پٹیشنز کو تسلیم کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے اعتراضات کے حق میں فیصلہ سنادیاہے اوراسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں کے لئے بنائی گئی ریگولیٹری اتھارٹی کے رولز2016کو عدالت نے فارغ کردیا گیا ہے،پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ضلع بھر کے نجی تعلیمی اداروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس کو سب کی فتح قرار دیاہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 90فیصد پرائیویٹ تعلیمی ادارے کم فیس کے ساتھ عوام کوان کے گھر کے قریب معیاری تعلیمی سہولتیں فراہم کررہے ہیں جن کی رجسٹریشن کا کام 2006سے لیکر 2014تک خوش اسلوبی کے ساتھ چلتا رہا۔ مستقل ملازمین پہلے بھی کئی ماہ اور اب بھی دو ماہ سے کام نہیں کررہے۔میرٹ کے خلاف ڈیلی ویجز ملازمین سے ڈنگ ٹپاﺅ پالیسی پر عمل دارآمد ہورہا ہے۔ ہم آپ کی وساطت سے وفاقی وزارت کیڈ کے ذمہ داران سے التماس کرنا چاہتے ہیں کہ جس شخص نے اسلام آباد کے نجی شعبہ کے نظام تعلیم کو متاثرکرنے اور سرکاری وسائل کو قانونی جنگ میں ضائع کرنے کے اقدامات کیے ہیں اس کے خلاف غیرجانبدارانہ انکوائری کرکے قرار واقع سزادی جائے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment