Print this page

خیبرپختونخوا: محکمہ تعلیم تبدیلی کی راہ پر چل پڑا

ایمز ٹی وی:(خیبرپختونخوا) محکمہ تعلیم تبدیلی کی راہ پر چل پڑا، جنوبی اضلاع کے مزید 2000 اسکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا،سعودی حکومت اور برطانیہ کے ساتھ معاہدہ طے پایا گیا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت کا سعودی حکومت اور برطانیہ کے ادارے ڈی ایف آیی ڈی کے ساتھ معاہدہ طے پایا گیا۔ معاہدے کے تحت صوبے کے جنوبی اضلاع کے 2000 سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیاجایے گا۔سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے میں سعودی حکومت 3.7 ملین جبکہ یو کے 4.3 ملین ڈالر خرچ کرے گی صوبایی وزیر تعلیم عاطف خان کا کہنا تھا کہ صوبے میں 6 ہزار سکولز پہلے سے ہی سولرسسٹم پر چل رہے ہیں۔واضح رہے کہ منصوبے کے تحت ضلع کوہاٹ، ہنگو، کرک، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں کے سرکاری سکولوں کو شمسی توانایی پر منتقل کردیے جایں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں