منگل, 16 اپریل 2024


کراچی ، عدالتی بیلف اور پولیس کو اسلامیہ کالج سیل کرانے کی کوشش مہنگی پڑ گئی

ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی میں عدالتی بیلف اور پولیس کو اسلامیہ کالج سیل کرانے کی کوشش مہنگی پڑ گئی۔ طلبہ نے شدید احتجاج ، نعرے بازی کی اور سڑکوں پر نکل آئے۔ طلبہ نے نیو ایم اے جناح روڈ بلاک کیا اور ٹائز بھی جلائے۔ انہوں نے کہا کہ مر جائیں گے، مٹ جائیں گے لیکن کالج خالی نہیں کریں گے۔ طلبہ کا غصہ دیکھ کر بیلف اور پولیس نے واپسی میں ہی بہتری جانی جس کے بعد احتجاج ختم ہو گیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment