جمعرات, 25 اپریل 2024


جامعہ کراچی، امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

 

ایمزٹی وی(کراچی/ تعلیم)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق ایل ایل ایم (پریویس اور فائنل) سالانہ امتحانات برائے 2017 ء کیلئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 500/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ 08مارچ2018 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔
طلبہ اپنے امتحانی فارم 10800/= روپے فیس کے ساتھ 05 تا08 مارچ 2018ء تک متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جو 2011ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000/= روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment