Print this page

لیاقت میڈیکل یونیورسٹی میں ورلڈ کڈنی ڈے کےموقع پر سیمینار

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جام شورو کے شعبہٴ یورولوجی کی جانب سے ورلڈ کڈنی ڈے کے موقع پر لمس میں ایک سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔
واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بیکھا رام دیوراجانی نے کہا کہ عوام کو چاہئے کے وہ پینے کا صاف پانی اور اچھی خوراک استعمال کریں انہوں نے کہا کہ لمس کی جانب سے مستقل میں کڈنی سینٹر اور خواتین کی بیماریوں و علاج کے لئے الگ سینٹر قائم کئے جائیں گے اس سلسلے میں حکومت کو فنڈز فراہم کرنے کو کہا جائے گا جیسے ہی فنڈز ملیں گے تو فوری طور پر مذکورہ سینٹر کی تعمیر کی جائے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں