پیر, 24 ستمبر 2018


میٹرک کے امتحانات کا شیڈول جاری

 

ایمز(تعلیم/کراچی)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 28مارچ سے شروع ہونے والے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ نویں اور دسویں جماعت سائنس اور جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ شیڈول بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا کہ اس سال جنرل گروپ کے امتحانات صبح کی شفٹ میں 9:00بجے سے 12:00بجے تک جبکہ سائنس گروپ کے امتحانات دوپہر 2:00بجے سے شام 5:00بجے تک لئے جائینگے۔
اس موقع پر انہوں نے بورڈ کے حوالے سے سوشل میڈیا اور مختلف ذرائع سے چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح طور پریہ بات بھی کہی کہ کسی بھی حوالے سے معلومات لینے کیلئے بورڈ کے کسی ذمہ دار افسر میڈیا کوآرڈینیٹر یا بورڈ کی ویب سائٹ سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment