جمعرات, 21 جون 2018


طالب علم سے بھری بس الٹ گئی

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ ساہیوال)عارف والا روڈ پر نجی کالج کی بس الٹنے سے ایک طالبعلم جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں 118 نائن ایل کے قریب عارف والا روڈ پر نجی کالج کی بس طلبا کو لے کرجارہی تھی کہ ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک طالبعلم جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کرامدادی کارروائیوں کا آغاز کیا جبکہ جاں بحق ہونے والے طالبعلم اورزخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment