ھفتہ, 20 اپریل 2024


شاہ عبدالطیف یونیورسٹی میں سلیکشن بورڈ کااجلاس

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر پروین شاہ نے یونیورسٹی افسران کے سلیکشن بورڈ کا اجلاس رواں ماہ مارچ میں بلانے کا اعلان کیاہے۔ یہ اعلان انہوں نے یونیورسٹی کے اجلاس میں کیا انہوں نے کہا کہ افسران کی ترقیاں میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی حقداروں کو اپنا حق ملے گا اس سلسلے میں کسی قسم کی سفارش نہیں چلے گی ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ یونیورسٹی کے افسران یونیورسٹی مینجمنٹ کا اہم ترین حصہ ہیں افسران کی بہترین کارکردگی کے باعث یونیورسٹی کا وقار بلند ہوا ہے انہون نے یونیورسٹی افسران کے علاوہ تمام ملازمین کے ساتھ انصاف کے ساتھ چلنے کا بھی اعلان کیا.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment