Print this page

جامعہ کراچی میں چار روزہ پھولوں کی نمائش

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)جامعہ کراچی کے سینٹر فار پلانٹ کنزرویشن کے تحت چارروزہ ’’پھولوں کی نمائش ‘‘ کی افتتاحی تقریب 12مارچ کو شام 4:30بجے بوٹینکل گارڈ ن جامعہ کراچی میں منعقد ہورہی ہےجس میں مختلف اقسام کے نایاب پھول رکھے جائینگے ۔ صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمداجمل خان کریں گے۔واضح رہے کہ مذکور ہ نمائش 15مارچ تک جاری رہے گی ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں