بدھ, 24 اپریل 2024


سرکاری جامعات ترمیمی بل نامنظور

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)سندھ حکومت کی جانب سے پیش کردہ سندھ سرکاری جامعات ترمیمی بل 2018 کے خلاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف پاکستان،پی ایس پی ملازمین یونین،جامعہ کراچی منتخب ایمپلائیز ایسوی سی ایشن،جامعہ کراچی اساتذہ و افسران اور طلباء جامعہ کراچی کی جانب سے جامعہ کراچی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور احتجاجی مظاہر ے میں اساتذہ،طلباء اور غیر تدریسی عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر شر کاء نے تعلیم دشمن بل نامنظور ، بل کو مسترد کرتے ہیں ، بل کو کالعدم قرار دیا جائے کے نعرے لگائے۔-اس موقع پر منیب التوحید نے کہاکہ کوئی کراچی اور سندھ کے طلباء کو لاوارث نہ سمجھے پاک سرزمین پارٹی اور سید مصطفی کمال اساتذہ و طلباء کے حقوق کے نگہبان ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment