پیر, 18 جون 2018


میٹرک کے ایڈمٹ کارڈ جاری

 

ایمزٹی وی(تعلیم کراچی)ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے ناظم امتحانات خالد احسان نے 28مارچ سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات جماعت نہم و دہم سائنس اور جنرل ریگولر وپرائیویٹ کے ایڈمٹ کارڈزاور امتحانی مراکز کا سامان جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے سربراہان یا ان کے نمائندے اپنے شناختی کارڈ کی کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ مقررہ تاریخوں میں میٹرک بورڈ کے کانفرنس ہال پہلی منزل بلاکBسے صبح ساڑھے9بجے سے شام 5بجے تک دی گئی تاریخوں کے مطابق ایڈمٹ کارڈ حاصل کر سکتے ہیں جبکہ پرائیویٹ طلباء وطالبات کے ایڈمٹ کارڈ ان کے رہائشی پتوں پر ارسال کر دیئے گئے ہیں نہ ملنے کی صورت میں20مارچ کو فیس چالان کی سلپ اور گزشتہ ایڈمٹ کارڈ کی کاپی کے ہمراہ بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن بلاک Aکمرہ نمبر5سے رابطہ کر سکتے ہیں

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment