بدھ, 24 اپریل 2024


ایک ارب روپے کی لاگت سے کیڈٹ کالج تعمیر کیا جائے گا

 

ایمزٹی وی(پنجاب)پنجاب حکومت اور پاک فضائیہ میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے جس کے تحت ڈی غازی خان کے علاقے فورٹ منرو میں ایک ارب روپے کی لاگت سے کیڈٹ کالج تعمیر کیا جائے گا۔تقریب میں پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف شریک ہوئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے عوام کی بے لوث خدمت کررہے ہیں، فورٹ منرو میں کیڈٹ کالج تعمیر کیاجائےگا،ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی تعلیم کے میدان میں گراں قدر خدمات ہیں،ہمیں ملکرقوم کی فلاح وبہبودکےلئے کام کرناہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ اویس لغاری نے پراجیکٹ کیلئے دن رات محنت کی۔
ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہناتھا کہ اچھی تعلیم سے ایک بہتر نسل پروان چڑھتی ہے،تعلیم کے ذریعے ہی ملک کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے،ان کا کہناتھا کہ جدیدتعلیم کے ذریعے ہی معاشرے کی ترقی ممکن ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment