جمعہ, 19 اپریل 2024


ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن سیکنڈری کراچی کے خلاف کارروائی

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن سیکنڈری کراچی حامد کریم کو سیکریٹری تعلیم ڈاکٹر اقبال درانی کے ساتھ لیاری کے اسکولوں کا دورہ نہ کرنے پر نوٹس دے دیا گیا ہے۔
ڈپٹی سیکریٹری ثناء اللہ ملاح کی جانب سے بھیجے گئے خط میں ڈائریکٹر اسکول حامد کریم سے کہا گیا ہے کہ انہیں12مارچ کو سیکریٹری تعلیم ڈاکٹر اقبال درانی کے لیاری کے اسکولوں کے دورے کے موقع پر موجود ہونا تھا لیکن آپ موجود نہیں تھے اور آپ کا یہ عمل سندھ سول سروس کے مس کنڈیکٹ کے زمرے میں آتا ہے لہذا کیوں نہ آپ کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ خط میں تین روز کے اندر جواب دینے کا پابند کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے جب کسی ڈائریکٹر کو اس بات پر نوٹس دیا گیا ہو کہ اس نے اپنےباس کے ساتھ اسکول کا دورہ نہیں کیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment