Print this page

یوم ِ پاکستان کے موقع پر فروغ تعلیم مہم کا آغاز

 

ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم)سندھ مدرسہ بورڈ اور سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کے باہمی اشتراک سے چلنے والے 40سے زائد اسکولوں کے اساتذہ ،طلبا و طالبات اور والدین یوم پاکستان پر فروغ تعلیم مہم شروع کرینگے 23مارچ کو شروع ہونے والی اس مہم میں متعددٹیمیں جو اساتذہ،طلباو طالبات اور علاقے کی خواتین سوشل ورکرز پر مشتمل ہونگی ۔
اپنے اپنے اسکولوں کے گردونواح میں ہر گلی محلے میں پھیل جائینگی۔بچے اُن بچوں کو جو اب تک اسکول نہیں جا رہے اپنے اسکولوں کے بارے میں بتائیں گے،اساتذہ جو ان کے ساتھ ہونگے ان بچوں کے والدین خصوصاًمائوں سے بات کریں گے۔
 
انہیں اسکول آنے کی دعوت دیں گے،ان بچوں کے پاس بینرز بھی ہونگے، قومی پرچم بھی ہونگے وہ ملی نغمے بھی گائیں گے لیکن ان کا تھیم یہی ہوگا ـ" معیاری تعلیم ہر بچے کا حق ہے" ۔یوم پاکستان پر شروع ہونے والی یہ مہم15دن تک جاری رہے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں