Print this page

ناظم امتحانات کے عہدوں کے لئے امیدواروں کے انٹرویو کا اعلان

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)صوبے کے 7تعلیمی بورڈز کے ناظم امتحانات کے عہدوں کے لئے امیدواروں کے انٹرویو 5اور6اپریل کو سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے دفتر میں ہوں گے۔
اس بات کی منظوری گزشتہ روز تلاش کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت تلاش کمیٹی کے سربراہ جسٹس (ر) دیدار حسین شاہ نے کی ۔اجلاس میں تلاش کمیٹی کے مستقل اراکین مظہرالحق صدیقی، سید انوار حیدر اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری یونیورسٹیز و بورڈز اور سیکرٹری سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن محمد حسین سید نے شرکت کی اور ناظم امتحانات کے عہدوں کے لئے 217موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ پڑتال کی جس میں 24امیدواروں کو انٹرویو کے لئے اہل قرار دیا گیا۔
اجلاس میں امیدواروں کی16 ایسی درخواستوں کا بھی جائزہ لیا گیا جن کی درخواستوں کے ساتھ یا تو دستاویزات منسلک نہیں تھیں یا پھر نامکمل تھیں ایسے امیدواروں کو 3اپریل تک موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا کہ وہ اپنی درخواستیں مکمل کرلیں تا کہ انہیں بھی انٹرویو کا موقع دیا جاسکے۔ ناظم امتحانات کے انٹرویو مکمل ہونے کے بعد سیکرٹریز کی

 

پرنٹ یا ایمیل کریں