Print this page

دو کروڑ71لاکھ کتابوں کی ترسیل کاآغاز

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو نے سندھ بھر کے 23 اضلاع میں مفت درسی کتابوں کی ترسیل کا کام شروع کر دیا سندھ بھر کے پچاس لاکھ بچوں کو پہلی سے دسوں جماعت تک کتابیں فراہم کرنے کا کام جلدمکمل کر لیا جائے گا ۔ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو نے سندھ بھر میں مفت کتابوں کی تقسیم شروع کر دی اس حوالے سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔
افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئر مین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ آغا سہیل احمد پٹھان نے کہا کہ سندھ بھر کے 23 اضلاع میں دو کروڑ 71 لاکھ کے قریب کتابوں پہنچنا شروع ہو چکی ہیں جس کے لئے ٹرانسپورٹرز کی مدد حاصل کرتے ہوئے درسی کتابیں بچوں تک پہنچائی جائے گی ، پچاس لاکھ کتابوں کے سیٹ سندھ بھر کے پہلی سے دسوں جماعت کے پچاس لاکھ بچوں کو مفت فراہم کئے جائیں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں