Print this page

کراچی میٹرک بورڈ سے اسکولوں کی رجسٹریشن کاآغاز

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کی رجسٹریشن 2018-19 اور نئے اسکول کی رجسٹریشن کیلئے درخواست فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بورڈ کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر سعید الدین نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ فارم بورڈ آفس کے متعلقہ اکاؤنٹس سیکشن سے سیکرٹری بورڈ کے نام فارم کی قیمت کی مالیت کے پے آرڈرکے ذریعے حاصل کر کے 2اپریل سے 31جولائی 2018ء تک بغیر لیٹ فیس کے اپنے اتھارٹی لیٹر اورشناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے ساتھ جمع کروا سکتے ہیں
جبکہ پہلے سے الحاق شدہ اسکول اپنی رجسٹریشن رسید کی فوٹو کاپی کے ساتھ جمع کروائیں گے۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں