جمعہ, 19 اپریل 2024


بابائے قوم کی مادر علمی کو جامعہ کا درجہ ملنا تاریخی اہمیت کا حامل ہے

 

ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم)گونر سندھ محمد زبیر عمر نے گورنرہاؤس میں سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر محمد علی شیخ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں صوبہ میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ ، تحقیق، سائنس و ٹیکنالوجی کی اہمیت ،جدید دور کے مطابق نصاب کی تیاری ، طالب علموں کو بھرپو ر معاونت کی فراہمی سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
گورنرسندھ/ چانسلر محمد زبیر نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور تحقیق پر بھرپو ر توجہ دینے سے ہی عصر حاضر میں ترقی کے سنگ میل کو عبور کیا جا سکتا ہے۔
چانسلر محمد زبیر نے مزید کہا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی مادر علمی کو جامعہ کا درجہ ملنا تاریخی اہمیت کا حامل ہے اس درس گاہ میں قائد اعظم ؒ کے افکار ،تصور اور رہنما اصولوں کے مطابق طالب علموں کی تربیت قومی ترقی کے حصول اور عالمی معاشی نقشہ پر پاکستان کو نمایاں مقام دلانے میں اہم ثابت ہونگی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment