Print this page

نجی اسکولوں کی تعلیمی شرائط، والدین نے چیف جسٹس سےمطالبہ کردیا

 

ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم)کراچی کے نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کے والدین کی نمائندہ تنظیم پیرنٹس ایکشن کمیٹی نے نجی اسکولوں کی جانب سے فیسوں میں اضافے، جون اور جولائی کی غیر منصفانہ فیسوں کے ساتھ ساتھ نئے تعلیمی سال پر سالانہ چارجز کی وصولی، اسکولوں سے ہی سلیبس اوریونیفارم کی خریداری کی شرائط سمیت دیگر من مانیوں کے خلاف نیب، اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے سے رابطے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی اپیل ہے کہ وہ فوری طور پر اس حوالے سے سوموٹو ایکشن لیں اور لاکھوں طلبہ اور طالبات کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کو ان نجی اسکولوں کی لوٹ مار سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار پیرنٹس ایکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد کاشف صابرانی نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں منعقدہ ایکشن کمیٹی کی مجلس عاملہ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں