Print this page

جامعہ کراچی کی چارمخصوص نشستوں پر انتخابات کےغیرحتمی نتائج

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)جامعہ کراچی کےقائم مقام رجسٹرارڈاکٹر منوررشید کے مطابق سنڈیکیٹ جامعہ کراچی کی چار مخصوص نشستوں پر انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر شاہ علی القدر ،ڈاکٹر صالحہ رحمن،ڈاکٹر محسن علی اور سید غفران عالم کامیاب ہوگئے۔
سنڈیکیٹ کی چارمخصوص نشستیں پروفیسر،ایسوسی ایٹ پروفیسر ،اسسٹنٹ پروفیسراور لیکچرر پر مشتمل ہیں۔پروفیسر کی نشست کے لئے ڈاکٹر حارث شعیب نے42 ووٹ حاصل کئے جبکہ ڈاکٹر شاہ علی القدر43 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
ایسوی ایٹ پروفیسر کی نشست کے لئے ڈاکٹر محمد ندیم اللہ نے 02 ووٹ ،ڈاکٹر محمد صادق علی خان نے 10 ووٹ،ڈاکٹر ندیم محمود نے08 ووٹ ،ڈاکٹر ریاض احمد نے 22 ووٹ اور تاثیر احمد خان نے09 ووٹ حاصل کئے جبکہ ڈاکٹر صالحہ رحمن29 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں۔اسسٹنٹ پروفیسر کی نشست کے لئے فرحان احمد صدیقی نے51 ووٹ،محمد فیصل اعوان نے 09 ووٹ،ڈاکٹر محمد معیز خان نے 107 ووٹ اور ڈاکٹر نائلہ صدیقہ نے 11 ووٹ حاصل کئے جبکہ ڈاکٹر محسن علی108 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔لیکچرار کی نشست کے لئے کاشف ریاض نے24 ووٹ حاصل کئے جبکہ سید
غفران عالم76 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔واضح رہے کہ ان کامیاب امید واروں کے عہدے کی مدت سنڈیکیٹ کے پہلے اجلاس سے تین برس پر مشتمل ہوگی

 

پرنٹ یا ایمیل کریں