Print this page

جامعہ کراچی میں 4 روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز پیر سے ہوگا

 

ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم)جامعہ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلو فائٹ یوٹیلائزیشن کے زیر اہتمام چارروزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ’’پائیدارترقی سبزانقلاب میں ہیلوفائٹس کا کردار‘‘ کی افتتاحی تقریب بروز پیر16اپریل کو شام ساڑھے چھ بجے انسٹیٹیوٹ ہذا میں منعقد ہوگی ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان صدارت کریں گے جبکہ یونیسکوتھائی لینڈ کے مشیرسائنس ڈاکٹر بینوبوئر کلیدی خطاب کریں گے۔
ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر بلقیس گل خطبہ استقبالیہ پیش کریں گی ۔کانفرنس میں پاکستان کے مختلف شہروں کے علاوہ جرمنی،تھائی لینڈ،ایتھوپیا اور تیونس کے معروف سائنسدان شریک ہوں گے۔
ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلو فائٹ یوٹیلائزیشن جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر بلقیس گل کے مطابق مذکورہ کانفرنس کا مقصد شعبے کے بین الاقوامی ماہرین،محققین ، اقوام متحدہ کے اداروں ،صنعتوں اور پالیسی سازوں کو ایک جگہ جمع کرکے ہیلوفائٹس کے پائیداراستعمال سے متعلق گفت وشنید اور تحقیق کو فروغ دینا ہے۔
غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے ضروری ہے کہ بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنایا جائے ،مذکورہ تحقیق پاکستان سمیت دیگر ممالک کے غریب کسانوں کے لئے بیحد فائدہ مند ثابت ہوگی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں