Print this page

جامعات کا ایکٹ 1972 کے مطابق بحال کیا جائے

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)جامعہ کراچی نے وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کی جانب سے جامعات کا ترمیمی ایکٹ منظور کئے جانے کے خلاف اکیڈمک کونسل میں قرارداد منظور کرلی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جامعات کا ایکٹ 1972 کے مطابق بحال کیا جائے۔

موجودہ ترمیمی ایکٹ خصوصاً اکیڈمک کونسل ہدایت یا گائیڈ لائن دینے سے جامعات کی خودمختاری اور آزادی متاثر ہوگی۔ اکیڈمک کونسل میں وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل نے اس قرارداد کے لئے ووٹنگ بھی کرائی واضح اکثریت نے اس کی حمایت کا اعلان کیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں