جمعہ, 19 اپریل 2024


جامعہ سندھ سے ملحقہ کالجز کے امتحانات کا اعلان

 

ایمزٹی وی(تعلیم/سندھ)جامعہ سندھ جام شورو کے ناظم امتحانات (سمسٹر) محمد علی روشن پٹھان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جامعہ سے ملحقہ سرکاری و نجی کالجز میں 5سالہ ایل ایل بی (آنرس) پروگرام، پارٹ اول کے سیکنڈ سمسٹر سال 2017ء کے امتحانات جمعرات 3مئی 2018ء سے لیے جائیں گے۔
ایک دوسرے اعلامیہ کے مطابق جامعہ سے ملحقہ نجی کالجز میں بی سی آئی ٹی پارٹ اول، دوم، و سوم ، بی ایس آئی ٹی، بی ایس (سافٹ ویئر) پارٹ اول، بی بی اے (آنرس) 4سالہ پروگرام پارٹ اول، دوم، سوم و چہارم، ایم بی اے 4سالہ پروگرام پارٹ اول، دوم و سوم اور 2 سالہ ایم بی اے (آنرس) پروگرام (4 سالہ بی بی اے (آنرس کے بعد) پارٹ اول و دوم کے 2016ء اور 2017ء بیچز کے سیکنڈ سمسٹر امتحانات 2017ء منگل 8 مئی سے لیے جائیں گے۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment