بدھ, 24 اپریل 2024


انتظامی نا تجربہ کاری کے باعث جامعہ کراچی کو سخت مشکلات کا سامنا ہے

 

ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم)انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے جامعہ کراچی کے خلاف احتجاج کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ گزشتہ روز انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے وائس چانسلر آفس(انتظامیہ) کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر انجمن جامعہ کراچی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر جمیل کاظمی نے انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جامعہ کراچی ڈوب رہی ہے لہٰذا اس کے کپتان کو اسے بچانا چاہئے اگر جامعہ کا کپتان جہاز کو نہیں بچا سکتا تو جہاز کو چھوڑ کر چلاجائے۔
انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی مراعات بند کی جا رہی ہیں لیو انکشمنٹ بند کی جا رہی ہے بدانتظامی کی وجہ سے جامعہ کراچی معاشی بدحالی کا شکار ہو چکی ہے۔ ڈاکٹر جمیل کاظمی نے کہاکہ انتظامی نا تجربہ کاری کے باعث جامعہ کراچی کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ایس ایم طحہٰ نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل پر نکتہ چینی کی۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment