منگل, 23 اپریل 2024


پشاور میں زلزلےکےجھٹکے، 11 طلباء زخمی ہوگئے

 

ایمزٹی وی(تعلیم/بنوں)بنوں کے ایک گورنمنٹ مڈل اسکول میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوفزدہ ہوکر بھاگنے کی کوشش میں دھکم پیل سے 11 طلباء زخمی ہوگئے۔
ٹانچی بازار کے گورنمنٹ مڈل اسکول میں آج آنے والے زلزلے سے خوف زدہ ہوکے طلباء بھاگنا شروع ہوگئے، ذرائع کے مطابق کئی طلباء سیڑھیوں پر دھکم پیل کی وجہ سے زخمی ہوئے ہیں۔
واقعے کے بعد ریکسیو اہلکاروں نے زخمی طلباء کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال بنوں منتقل کردیا جہاں بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ آج صبح اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیںجن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز بنوں سے 30 کلومیٹرشمال تھا، جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment