بدھ, 17 اپریل 2024


جامعہ کراچی، ملازمین کی سنیارٹی کا مسئلہ حل ہوگیا

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)جامعہ کراچی کے قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر منور رشید نے کہا کہ ملازمین کی سنیارٹی کا مسئلہ جو ایک طویل عرصے سے تعطل کا شکار تھا ،اس مسئلے کو حل کردیاگیا ہے اورگریڈ ایک تاسولہ کے تمام ملازمین کی سنیارٹی لسٹ کا میرٹ کے مطابق اجراء کرکے ان کے متعلقہ شعبہ جات کو فہرستیں ای میل کردی گئیں ہیں۔
جامعہ کراچی کے تقریباً2500 ملازمین کے 350 سے زائد مختلف عہدوں کے سنیارٹی لسٹوں کا اجراء کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ملازمین کو اپنی سینیارٹی معلوم کرنے کے لئے انتظامی عمارت کے چکر لگانے پڑتے تھے اور ذرائع کا استعمال کرکے سینیارٹی کے بارے معلومات حاصل کی جاتی تھی اور شکایات موصول ہونے کے باوجود بھی ان کی سینیارٹی میں ردوبدل ہوجاتی تھی لیکن مذکورہ سینیارٹی لسٹ کے اجراء سے اب تمام ملازمین اپنی سنیارٹی اپنے متعلقہ شعبہ جات میں ہی چیک کرسکتے ہیں اور اس میں کسی قسم کی ردوبدل نہیں کی جاسکتی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment