بدھ, 24 اپریل 2024


داﺅد یونیورسٹی کو صف اول کی جامعات میں لانے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)داﺅد انجینئرنگ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر پیر روشن دین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ جامعہ داﺅدمیں تعلیمی اداروں اور کمپنیز کے درمیان فاصلے ختم کرنے کیلئے انتہائی محنت سے کام کیا جارہا ہے اور تحقیق کے علاوہ انہیں عملی زندگی میں مددگار عوامل سے بھی آگاہ کیا جارہا ہے اس لئے تمام طلباءکو عملی زندگی میں سخت محنت کرنی چاہئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے داوﺅد انجینئرنگ یونیورسٹی میں مقامی سیمنٹ کمپنی کی جانب سے شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کے طلبہ و طالبات کیلئے ملازمت کے ٹیسٹ کے موقع پر طلباء، اساتذہ اور مقامی کمپنی کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو ، رجسٹرار کیپٹن (ر) سید وقار حسین شاہ اور چیئرمین کیمیکل ڈیپارٹمنٹ اور دیگر فیکلٹی ارکان بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر پیر روشن راشدی کا مزید کہنا تھا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کی انتھک کاوشوں کے باعث جامعہ داﺅد کے نظام میں استحکام آنے کے بعد ترقی کا سلسلہ اپنی پوری رفتار کےساتھ جاری ہے ، جامعہ میں ہر فرد ، انتظامیہ ، فیکلٹی ، اسٹاف اوطلباء داﺅد یونیورسٹی کو صف اول کی جامعات میں لانے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment