جمعہ, 19 اپریل 2024


پوزیشن ہولڈرز طلباوطالبات کے لئے تقریب کا انعقاد

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)وزیراعلیٰ سندھ جناب سید مراد علی شاہ کی جانب سے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے سالانہ امتحانات برائے 2017ء کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامی رقم کی تقسیم کے بعد اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو انعامی رقم دینے کیلئے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی 28اور 29مئی کو تقاریب کا انعقاد کررہا ہے۔
سرسید گورنمنٹ گرلز کالج ناظم آباد کے آڈیٹوریم میں ہونے والی تقاریب میں اے ون گریڈ حاصل کرنے والے 2524 طلباء و طالبات کو فی طالب علم 25 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔28مئی کو اے ون گریڈ حاصل کرنے والے سائنس پری میڈیکل کے 1243، آرٹس ریگولر کے 10اور آرٹس پرائیویٹ کے ایک طالب علم کو جبکہ 29مئی کو سائنس پری انجینئرنگ کے 1095، سائنس جنرل کے 29اور کامرس ریگولر کے 146طلباء و طالبات کوانعامی رقم کے چیک دیئے جائیں گے۔دونوں تقاریب میں دس بجے سے ایک بجے تک طالبات کو جبکہ دو بجے سے شام پانچ بجے تک طلباء کو انعامی رقم دی جائے گی۔جو طالب علم تقریب میں شرکت نہ کرسکیں وہ انعامی رقم کے چیک31مئی سے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے اکائونٹس سیکشن کمرہ نمبر ایک سے حاصل کرسکتے ہیں۔
اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلباء کیلئے اوریجنل ایڈمٹ کارڈز لانا ضروری ہوگا۔ دریں اثناء میٹرک بورڈ کے چیئرمین پرفویسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہےکہ اے ون گریڈ
حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد زیادہ ہے چنانچہ ان کیلئے رقم کی ادائیگی کا شیڈول پیر 26مئی سے جاری کیا جائے گا ان اے ون گریڈ کےط لبہ کیلئے ایک علیحدہ کائونٹر بھی قائم کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں رقم کے حصول میں کوئی دشواری نہ ہو۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment